• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں تین دن میں دو لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Apr 12, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا بھرمیں جمعرات سے ہفتہ تک دو لاکھ سے زائد افراد کو مزید کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ گزشتہ تین دنوں لگاتار روزانہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے مجموعی طور پر ان تین دنوں میں دو لاکھ تین ہزار988افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

کورونا ویکسین کے تین دن کے دوران ایک لاکھ 22ہزار922 افراد نے پہلی جزوی ویکسی نیشن حاصل کی اور آٹھ لاکھ ایک ہزار چھیاسٹھ افرا کو مکمل حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آسٹریا بھر میں پہلے ہی کل 20لاکھ 89ہزار988 کورونا حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جو

16.6 فیصد آبادی نے پہلی ویکسین کا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ آسٹریا میں اس وقت 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ان میں سے 44.78 فیصد کو اب تک کورونا ویکسینیشن کی کم از کم ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن مہم فی الحال زیادہ خطرہ والے مریضوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔آسٹریا میں اب 16،5 فیصد آبادی نے کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی ویکسین حاصل کی ہے جو تقریبا 15 لاکھ افرادہیں۔6.9 فیصد آبادی نے پہلے ہی دوسری ویکسینیشن بھی لگوا لی ہے۔