• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران کی جوہری تنصیب میں یورینیئم افزودگی کے دوران حادثہ, حکام نے تصدیق کردی

Apr 12, 2021

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی جوہری تنصیب میں یورینیئم افزودگی کے دوران حادثہ پیش آیا ہے جس کی تصدیق ایرانی حکام نے بھی کی ہے تاہم واقعے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے گزشتہ روز ہی جوہری تنصیب میں 164 آئی آر-6 سینٹری فیوجز کا باقاعدہ افتتاح اور نئی یورینیئم افزودگی آئی آر-9 کا عمل شروع کیا تھا تاہم اس دوران جوہری تنصیب میں حادثہ پیش آگیا جس کی نوعیت اور نقصان کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے نطنز کے علاقے میں واقع جوہری تنصیب میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے نہایت کم معلومات فراہم کی ہیں۔

ترجمان بہروز کمالوندی نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں جوہری تنصیب کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے حادثے کی وجہ سے ماحول میں یورینیئم کے پھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔