• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا میں کورونا سے بچاوکے نئے احکامات

Apr 13, 2021

کوریا (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے حکام نے ملک بھر میں معاشرتی و سماجی فاصلے کے موجودہ احکامات کو مزید تین ہفتوں تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسلسل تیسرے دن کوویڈ 19 کے روزانہ 600 سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں. نئے احکامات میں دارالخلافہ سیول اور کوریا کے دوسرے بڑے بندرگاہی شہر پوسان میں شراب خانوں، بار اور کلبوں کو نئے احکامات تک بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے. ریسٹورنٹ میں صارفین کو رات 10 بجے تک کھانا کھانے کی اجازت ہوگی لیکن اگر کورونا کیسوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ریسٹورنٹس کو ایک گھنٹہ پہلے ہی کاروبار بند کرنے کا کہا جاسکتا ہے۔ 90 امریکی ڈالر کے لگ بھگ جرمانہ ان لوگوں پر عائد کیا جائے گا جنہوں نے ماسک نہیں پہنا ہو گا۔