پیرس (نمائندہ خصوصی) یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہسپتال کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ پیرس 16 میں ہسپتال کے سامنے پیش آیا جس میں سیکیورٹی پر مامور ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
پیرس میں ہسپتال کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
