• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے

Apr 13, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)ا مریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ اسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ سال سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والی شہری کی عمر 20 سال ہے تاہم اب تک اسکا نام سامنے نہ آسکا ہے۔سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ریاست منی سوٹا سمیت دیگر ریاستوں کے مختلف علاقوں میں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
مظاہرین پولیس کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور بروک لائن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوگئے جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس سے پولیس کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔گزشتہ سال بھی امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور ہنگاموں کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہا تھا۔