جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسانی سے شکست دے دی ،مین آف دی میچ کا اعزاز جیورج لنڈا نے اپنے نام کیا جنہوں نے چار اوورز میں 23رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ پچ بالکل ٹھیک تھی ،مارکرم کی اننگ کو دیکھیں تو انہوں نے بہترین شارٹس کھیلیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ پچ بری نہیں تھی ۔انہوں نے بتا یا کہ ہم گزشتہ روز ایک ساتھ بیٹھے اور اپنی کار کردگی میں بہتری کے لیے ویڈیوز دیکھیں اور بہت سی باتوں کو ذہن نشین کیا ۔جیورج لنڈا نے کہا کہ پاور پلے میں باولنگ کرنا آسان نہیں تھا ،ہم نے گیم پلان پر عمل کیا اور آج کے میچ میں پرفارمنس سے مجھے اعتماد ملا ہے ۔