• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد رضوان کا ایسا اقدام کہ کپتان کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کا دل بھی جیت لیا

Apr 15, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان نے تیسرا ٹی 20 میچ روزہ رکھ کر کھیلا ۔
میچ کے بعدگفتگو کر تے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اننگز بہت اچھی تھی ان کی وجہ سے مجھے بھی اعتماد ملا، وہ روزے کے ساتھ کھیل رہے تھے وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔محمد رضوان نے تیسرے ٹی 20میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔