• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کا رات گئے شہر کے اندرون و بیرون مختلف سیکورٹی چیکنگ پوائنٹس کا دورہ

Apr 19, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے رات گئے شہر کے اندرون و بیرون بنوں چونگی، توپانوالا, قریشی موڑ ،مفتی محمود چوک سمیت شہر کے مختلف چیک پوسٹ پر سیکورٹی چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا ،دورے میں سیکورٹی کی صورتحال اور شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور شہریوں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نےچیکنگ پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کوعلاقائی حدودمیں امن وامان برقراررکھنے اورجرائم پیشہ افرادپرکڑی نظررکھنے کیساتھ ساتھ عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ اورنرم رویہ اپنانے کی ہدایات جاری کیں.سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کوجامع احتیاطی تدابیر کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کیں.ضلعی پولیس سربراہ نے چیکنگ پوائنٹس کے سیکورٹی انتطامات کابھی جائزہ لیااور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ کسی بھی مشکل اورکھٹن حالات میں پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی روکاوٹ کو آڑے نہ آنے دیں اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض ایمانداری اورجانفشانی سے سرانجام دیتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسداد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
ضلعی پولیس سربراہ نے یہ واضح کیا کہ ڈیرہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے اور ڈیرہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے شب و روز پوری طرح الرٹ ہے اور ڈیرہ کے امن و امان کو سبوتارکرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔