• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے مانسہرہ کا دورہ کیا۔

Apr 19, 2021

خیبر پختون خواہ (عمران خان )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے آج مانسہرہ پولیس لائنز اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ سید امتیاز شاہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میروعظ نیاز، ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر اور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ افتخار احمد بھی انکےہمراہ تھے۔
پولیس لائنز مانسہرہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداءکے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، آئی جی پی نے پولیس لائنز مانسہرہ میں پودا بھی لگایا۔
آئی جی پی کو پولیس ٹریننگ سکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور ماہ رمضان اور کرونا وباءکے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پی نے ٹریننگ سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے ٹریننگ سکول میں کلاس رومز، لائبریری ،جم، آڈیٹوریم، کچن، رجمنٹل شاپ، ریکروٹس کے لیے قائم بیرکوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹریننگ سکول کی سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی پی نے زیرتربیت پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ پولیس اہلکاروں نے آئی جی پی کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے ان کے مسائل پوری توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
آئی جی پی نے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکاروں کی شکایت کا فوری طور پرازالہ کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ کو بذریعہ ٹیلی فون کال کرکے ہدایت دی کی کہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والےتمام لیویز اہلکاروں کی تنخواہ میں در پیش مسائل حل کرکے جلد از جلد تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کی بہترین پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے اور کہا کہ ٹریننگ سکولوں میں تجربہ کار اور اعلی تعلیم یافتہ انسٹرکٹر ز اور اچھی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔