• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

Apr 20, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پرزمبابوے سے آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس آج زمبابوے سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں رمضان کے بعد ان کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے اورآسٹریلیا سے واپسی تک وہ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔