• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زمبابوے سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ٹی 20کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرکے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

Apr 24, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم 1000وکٹیں لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔