نیو یارک (نمائندہ خصوصی)امریکہ نے سلطنت عثمانیہ کے دورمیں 1915 کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو نسل کشی قرار دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں جنگ عظیم اول کے دوران آرمینیائی باشندوں کے قتل کے واقعات کو نسل کشی قرار دے دیا۔ دوسری جانب ترکی نے انقرہ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر تشویش سے آگاہ کیااورترکی نے اس بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا بیان مسترد کردیا ۔ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کے الفاظ تاریخ کو تبدیل نہیں کر سکتے اور ہم کسی اور سے اپنی تاریخ کا سبق نہیں لیں گے۔