• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویانا میں گھروں میں مفت کورونا ٹیسٹ کا نظام بہترین چل رہا ہے: میئر ویانا

Apr 27, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گھروں میں جا کر مفت کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ،اب تک دس لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے پانچ ہزار 748مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔ میئرویانا مائیکل لڈوگ نے کہا یہ ٹیسٹ باقاعدگی سے انفیکشن کے عمل پر نظر رکھنے اور انفیکشن کے پھیلاﺅ میں تیزی سے رکاوٹ ڈالنے کے لئے ایک مرکزی عنصر ہیں۔ یہ منصوبہ جنوری کے آخر میں ویانا کی کمپنیوں اور سماجی اداروں کے ملازمین کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ویانا کے رہائشیوں کے لئے 26 مارچ سے پی سی آر کے مفت ٹیسٹ جو ایک ویب ایپ کی رہنمائی میں گھر پر کئے جاتے ہیں یا یہ ویانا میں کام کرنے والوں اور سکول جانے والے تمام لوگوں کے لئے دستیاب ہیں۔ اب تک چار لاکھ سے زیادہ افراد نے اس ویب پر اندراج کیا ہے۔ ابھی حال ہی میں روزانہ دس ہزار نئی رجسٹریشن ہوتی تھیں۔ مئیر لڈ وِگ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ملین ڈالر خرچ کر کے اس حدف کو ایک ماہ کے کم عرصہ میں حاصل کر لیا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ویانائی ٹیسٹ کی اس جدید پیش کش کو سب سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے میں ہر روز اوسطا 32012 ٹیسٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی جو زیادہ سے زیادہ روزانہ 40000 ٹیسٹوں تک گئی تھی۔ ویانا میں اب تک بپا شاخوں میں تقریبا 1. 17 لاکھ ٹیسٹ کٹس جاری کی گئی ہیں جو پچھلے ہفتے میں روزانہ تقریبا 52000 کٹس تھیں۔