• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے انخلا کے بعد افغانستان کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردئیے

Apr 27, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعال ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انخلا کے بعد دہشت گردوں سے پاکستان کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے تمام ملکوں کے مفاد میں ہے۔ تاہم اگر دباؤ برقرار نہ رکھا گیا تو القاعدہ اور دولت اسلامیہ افغانستان میں دوبارہ منظم ہو سکتی ہیں۔طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان تنظیموں کو افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ اگر طالبان مستقبل میں افغان حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہ اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم یہ نہیں جانتے کے افغان حکومت کی شکل کیا ہوگی کیونکہ طالبان نے افغانستان کے امن مذاکرات میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا اور یہ مذاکرات عارضی طور پر تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔