• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ سرکاری قرنطینہ میں ناروا سلوک

Apr 27, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی)لندن کے مختلف ہوٹلوں میں سرکاری قرطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے حرام کھانا دینے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔مسلمان مسافروں نے حکومت برطانیہ اور حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مذہب کے مطابق حلال کھانا فراہم کیا جائے۔

پاکستان کے برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو 10 دن سرکاری قرطینہ ہوٹلوں میں کرنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مسائل کا سامنا ہے ،برطانوی عدالت کے حکم کے باوجود بھی پاکستان سے لندن آ کر سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسافروں کے مسائل حل نہ ہو سکے اور ابھی تک مسافروں کو حرام کھانا دیا جا رہا ہے۔
سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسلمان مسافر سحری اور افطاری سے بھی محروم رہ جاتے ہیں، سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے بچے بھی ناقص غذا کے باعث بیمار ہو رہے ہیں ۔سرکاری قرنطینہ کرنے والے بزرگ مسافروں کے ساتھ بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے ناروا سلوک کی شکایت سامنے آرہی ہے جس کی وجہ سے سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسافروں اور ہوٹل انتظامہ کے درمیان بحث معمول بن گیا ،مسافروں کا حکومت برطانیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں کم از کم سحری و افطاری کرنے کیلئے حلال کھانا وقت پر مہیا کیا جائے کیونکہ ہم نے ماہ رمضان میں روزے رکھنے ہوتے ہیں ۔ہم قرنطینہ کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں ،سحر ی اور افطاری کے وقت حلال کھانا بر وقت نہ ملنا ہمارے ساتھ بڑی نا انصافی ہے۔