• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Apr 28, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے اختتام پر 26 پیسے مہنگا ہونے ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 153.87 سے بڑھ کر 154.13 روپے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 706 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45 ہزار 952 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم بعد میں اس میں کچھ کمی ہوئی اور اس وقت تک انڈیکس 976 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 682 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔