نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)آئی فون کا پاسورڈ دینے سے انکار پر 20 سالہ نوجوان نے اپنے 12 سالہ دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ بھارتی دارلحکومت کے علاقے پیتم پورہ میں 21 اپریل کو پیش آیا ، 20 سالہ ” میانک سنگھ “ مہاراجہ آگراسن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز میں بی بی اے کا طالبعلم ہے ، اسے پیر کے روز ’پیکھووا ‘سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔متاثرہ بچے کا والد فیکٹری کا مالک ہے جس نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ اس کا بیٹا 21 اپریل کی صبح گھر سے نکلا تھا لیکن واپس لوٹ کر نہیں آیا تاہم اتوار کو پولیس کو ایک لاش ملنے کی اطلاعت ملی جو کہ پیتم پورہ میں ایک پارک میں پڑی تھی ، لاش کے قریب ایک بڑا سا ٹیڈی بیئر بھی موجود تھا ۔ پولیس نے جب لاش کا جائزہ لیا تو وہاں سے انہیں منشیات بھی برآمد ہوئیں ۔
پولیس نے علاقے میں لگے ایک سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ متاثرہ لڑکا اپنے دوست کے ہمراہ پارک میں داخل ہوا تھا اور میانک سنگھ بھی 23 اپریل سے گھر سے غائب تھا ۔بعدازاں اسے پیکھووا کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ اپنے ایک گاﺅں میں دوست کے گھر روپوش تھا ۔میانک سنگھ نے پولیس کو اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے دوست سے آئی فون کا پاسورڈ مانگا تھا لیکن اس نے دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث دونوں کے درمیان تکرار ہوئی ، جس کے بعد اس نے لڑکے کے سر پر پتھر مارا اور اسے بعدزاں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
20 سالہ نوجوان نے اپنے 12 سالہ دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن وجہ کیا تھی ؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
