• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے، فردوس عاشق اعوان

May 2, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ انتہائی خطرناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کے باعث اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے کہ کوروناایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ عوام کا عدم تعاون حکومت کو مکمل لاک ڈاو¿ن جیسے سخت اقدامات کی جانب لے جائے گا۔
ایک اور پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کوروناایس او پیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیلئے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔ عوام کو حکومت کے ساتھ ملکر اس وبائی ماحول میں اپنی اور دوسروں کی انمول زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔