• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس کا کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 29 ہزار 370 افراد کے خلاف قانونی کارروائی

May 2, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے
پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر جاری مہم میں گزشتہ ماہ 29 ہزار 370 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچنے سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں ماسک تقسیم کئے جاتے ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ پوری دنیا میں پھیلی جانیوالی خطرناک وباء پر قابو پایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور مشترکہ طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ مختلف اوقات کار میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں میں ماسک کو تقسیم کیا جا رہا ہے اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری مہم میں گزشتہ ماہ 29 ہزار 370 افراد کیخلاف ماسک استعمال نہ کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر خود بھی عملدرآمد کریں اور دوسروں کو بھی اس کا پابند بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ماسک اور سینٹی ٹائزرز کا استعمال کرنے سمیت سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔