اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان منگل کے روز (کل) عوام سے براہ راست فون پر گفتگو کریں گے اور دلچسپ سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیر اعظم اور عوام کے درمیان ہونے والی گفتگو براہ راست نشر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر11 مئی بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے اور آپکے سوالات کا جواب دیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔