ممبئی (ویب ڈیسک) ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا انسٹاگرام پر بھی زیادہ عرصہ نہیں رہ پائیں گی۔متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کووڈ کو تباہ کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سے خفگی کا اظہار کیا گیا۔
اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ان کی کورونا کو تباہ کرنے سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ٹوئٹر پر دہشتگردوں اور کمیونسٹ سے ہمدردی سنی تھی لیکن یہاں کووڈ فین کلب ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ انہیں انسٹا گرام پر صرف 2 دن ہی ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزار نہیں سکیں گی۔
ٹوئٹر ہینڈل معطل کیے جانے کے بعد انسٹاگرام کا بھی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف ایکشن
