صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ پشاور، پاک آرمی اور محکمہ پولیس کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عمران خان، پاک آرمی اور پولیس افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی، پاک آرمی اور محکمہ پولیس کے افسران کے ہمراہ صدر کے بازار وں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ روڈ اور باڑہ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔اسسٹنٹ کمشنر عمراویس کیانی نے ورسک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے پاک آرمی اور پولیس افسران کے ہمراہ قصہ خوانی، خیبر بازار اور اندرون شہر دیگر بازار وں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے چارسدہ روڈ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیات آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے رنگ روڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے کوہاٹ روڈ جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں پاک آرمی اور پولیس افسران کے ہمراہ بازار وں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں مساجد کا دورہ کرتے ہوئے علماء کرام سے ملاقات کر کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے اور عوامی آگاہی کی اپیل کی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 235 دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے71سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ورسک روڈ اور چارسدہ روڈ پر دو سوئمنگ پولوں کو سیل کرکے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجروں پرزور دیا کہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کریں، ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اور ملاوٹ سے گریز کریں اور بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے