• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی جنگی طیاروں کے صبح سویرے پھر غزہ پر حملے ، عمارتوں کو نشانہ بنایا

May 12, 2021

غزہ (نمائندہ خصوصی) فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی طیاروں کی جانب سے صبح سویرے ایک مرتبہ پھر فلسطین پر حملے کئے گئے جن میں پولیس ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ، اسرائیلی بربریت سے اب تک 10 بچوں سمیت 35 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غزہ کے عام شہریوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے، ریاستی بربریت میں 35 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال اور رمضان المبارک کا تقدس مجروح کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے 130 مقامات پر بمباری کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے بھی پھوٹ پڑے، ترک شہروں انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کئے گئے۔کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس ہوا تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم فلسطینیوں کےبجائے قابض اسرائیلیوں کی بولی بولنے لگے، فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی کئی پوسٹس سوشل میڈیا سے ہٹادی گئیں۔