الریاض سعودی عرب(شاہین جاوید )سعودی عرب کی مشہور و معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری طاہر وڑائچ کی جانب سے صدر پی ایم ایل ق الریاض امتیاز احمد اور دوست احباب کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امتیاز احمد کا کہنا تھا انسان کے حقوق و فرائض باہم چلتے ہیں اور یہ کہ معاشرتی بگاڑ کا سبب یہی ہے کہ ہم اپنے حقوق کیلئے تو جدوجہد کرتے ہیں لیکن فرائض سے غفلت برتتے ہیں، رسول اکرم نے تلقین فرمائی کہ اپنے حق کا مطالبہ فرائض کی ادائیگی کے بعد کیا جانا چاہیئے۔ ماہ صیام پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ نے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے ودیعت کئے گئے دو پروگراموں نماز اور رمضان سے بہتر اور کوئی عملی تدبیر نہیں ہے۔ انہوں نے افطار پارٹی میں موجود احباب پر زور دیا کہ اس مبارک مہینے میں صبر اور تقویٰ کے اطوار اپنائیں۔ چوہدری علی شیر وڑائچ اور چوہدری زید بن سرور گجر کا کہنا تھا کہ یہ بابرکت مہینہ نورانیت میں اضافہ، روحانیت میں ترقی، اجرو ثواب میں ذیادتی اور دعاوں کی قبولیت کا پر نور مہینہ ہے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو اس مہینے میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہئے اور کوئی لمحہ ضائع یا بےکار جانے نہیں دینا چاہیے۔ تقریب کے میزبان چوہدری طاہر فاروق وڑائچ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے ہمیں اس رمضان المبارک میں اپنے رب کو راضی کرنا ہے اس آخری عشرے میں قرآن پاک بھی نازل ہوا اور لیلتہ القدر بھی اسی عشرہ میں ہے اور مغفرت کے لیے راتوں کی عبادت کرے اور دعاؤں میں اپنے ساتھ ساتھ اپنے بہن بھائیوں اور ماں باپ کے لیئے اور جو وفات پا گئے ہیں ان کی بخشش کے لیے بھی دعا کریں۔