• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسجد اقصیٰ پر حملہ، او آئی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

May 11, 2021

جدہ (نمائندہ خصوصی)بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں پر آرگنائزر آف اسلامک کوپریشن(او آئی سی ) کے مستقل مندوبین کا ااہم جلاس آج ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق او آئی سی کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بھی ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شرکاءنے فلسطین کاز کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اورعالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔