عمران خان خیبر پختونخواں سے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنےاور معاشرئے میں بگاڑ لانے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں عیدالفطر کے میں جوئے کی محفل کرنے والے چند ملزمان کی خفیہ اطلاع ملی۔ حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ پڑانگ زاہد خان نے ہمراہ پولیس نفری جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکاروائی میں قماربازی کی سجی محفل تہس نہس کر دی۔موقع پر میدان میں موجود داؤ پر لگی ہوئی رقم1800روپے اور آلات قمار بازی قبضہ میں لےکر 7ملزمان خالد، خوشحال، شاہد، عمرشاہ، زیداللہ، یوسف اور نظر محمدکو موقع پرگرفتارکیا۔
کاروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،4پستول اور متعددکارتوس برآمد کیا گیا۔ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ پڑانگ منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی۔
عیدالفطر میں جوئے کے محفل گرم کرنے والے 7 ملزمان گرفتار
