جدہ (نمائندہ خصوصی) فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہو گا۔اس سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیا۔
اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکہ نے ملتوی کرا دیا تھا۔