• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلسطین کے سفیر کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات، فلسطین میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 17, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلسطین کے سفیر نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں اسرائیلی جارحیت سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، اہم مسلم ممالک عالمی برادری سے روابط جاری رکھے ہوئے ہیں ، وزیر اعظم نے فلسطینی صدر سے رابطہ کر کے حمایت کایقین دلایا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔