• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاورچیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

May 17, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے
پشاورچیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبد السلام خالد‘ ڈی ایس پیز سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹریفک حکام کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو حالیہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کی بریفنگ دی گئی اجلاس میں کورونا ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر رمضان المبارک، عید الفطر اور کورونا لاک ڈاؤن میں بہتر کارکردگی پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا

اجلاس میں ٹریفک حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ وبائی صورتحال کے باعث کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں جس کے تحت ٹریفک حکام پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور ٹریفک وارڈنز گاڑیوں میں سماجی فاصلے یقینی بنانے سمیت شہریوں کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ وبائی صورتحال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک سے متعلق جاری مہمات سیٹ بیلٹ‘ ہیلمٹ‘ون ویلنگ’ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں‘ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑیوں کے چلانے اور دیگر مہمات میں بھی تیزی لائیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے۔