عمران خان خیبر پختونخواں سے
پشاور پولیس نے معمر شخص کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے جس نے رواں سال ماہ مارچ میں معمر شخص کو ذبح کر کے قتل کیا تھا، تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اسی طرح تھانہ پشتخرہ کی حدود میں قتل و اقدام قتل کے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
جبکہ تھانہ پشتخرہ پولیس نے اندرون شہر منشیات اور آئس سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی ہے۔