نماز جنازہ میں کمشنر ملاکنڈ. ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف پشاور عمران یوسفزئی کے علاوہ دیگر آفیسرز علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. کورونا وائرس سے جاں بحق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ملاکنڈ لیویز فورس کے چاق و چو بند دستے نے سلامی پیش کی نماز جنازہ کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کے مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئے. واضح رہے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام کے ناگہانی موت پر فضا سوگوار رہی ان کے ناگہانی موت پر پورا علاقہ اور تمام آفیسرز غم سے نڈھال تھے اور خیبر پختون خواہ بالخصوص پشاور اور دیگر اضلاع کے آفیسرز ایک قابل ایماندار اور فرض شناس افیسر سے محروم ہو گئے تمام دوست ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام مرحوم کے مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کریں