دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ کمرشل کمپنیز لاء میں کی گئی ترمیم کے بعد یکم جون سے ملک میں غیر ملکیوں کو مقامی کمپنیوں کی مکمل ملکیت دے دی جائے گی، اس ترمیم کے بعد غیر ملکیوں کو متحدہ عرب امارات میں اپنی کمپنی قائم کرنے یا پہلے سے قائم کمپنی کے مالکانہ حقوق مکمل طور پر حاصل کرنے کا حق ہوگا۔
اماراتی وزیر برائے معیشت عبداللہ بن طوق الماری سے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا مقصد ملکی معیشت کے استحکام اور مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔