• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی ایئر فورس کا طیارہ ”مگ 21“ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

May 21, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی ایئر فورس کا ’’مگ 21 طیارہ‘‘گر کر تباہ ہو گیا اور حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے ’ موگا‘ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔بھارت میں یہ حادثہ گزشتہ رات ایک بجے پیش آیا ، طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے علاقے ’ لانگیانا خرد ‘ میں گر کر تباہ ہوا ۔ بھارتی فضائیہ کا کہناہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ۔ بھارتی فضائیہ کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔