• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہزادہ ہیری نے برطانوی نشریاتی ادارےپر جھوٹ بولنے،حقائق چھپانے اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا

May 22, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)شہزادی ڈیانا کہ بیٹےشہزاد ہیری نے کہا ہے کہ بی بی سی نے میرے والدین کے انٹرویو کے لیے جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات کو استعمال کیا،یہ انٹرویو میرے والدین (لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلز) کے رشتہ کو مزید خراب کرنے کی وجہ بنا۔

انڈیپنڈنٹ اردو کی جانب سے اس حوالے سے شہزاد ہیری کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شہزادی ہیری کا کہنا ہے کہ اچھی بات کہ برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی ) نے لارڈ ڈائسن کی رپورٹ کو مکمل طور پر قبول کیا ہے۔بی بی سی نے میرے والدین کا انٹرویو حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات کو استعمال کیا اور شاہی خاندان کے متعلق جھوٹے دعوے کیے،جس سے میری والدہ (ڈیانا) کے خوف میں اضافہ ہوا۔بی بی سی نے اندرونی تحقیقات کو چھپایا۔بی بی سی کے انٹرویو سے دیگر لوگوں کو بھی نقصان پہنچا۔بی بی سی نے والدہ کے خوف اور مایوسی میں اضافہ کیا۔