ریاض(نمائندہ خصوصی)جمعے کے خطبے کے دوران امام کعبہ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے خطبے کے دوران احرام باندھے ایک شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی،حملے کے وقت امام شیخ بندر بلیلہ منبر پر موجود تھے۔منبر کے قریب پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلح تھا،گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
جمعہ کے خطبے کے دوران امام کعبہ پر حملے کی کوشش، ویڈیو منظر عام پر آگئی
