بارسلونا (نمائندہ خصوصی) سپین نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آرٹیسٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کے مطابق فیصلے کا اطلاق 24 مئی سے ہوگا۔ برطانیہ سے سپین آنے والوں کو پی سی آرٹیسٹ کی بجائے ہیلتھ فارم مہیا کرنا ہوگا۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں برطانوی سیاح کسی پابندی کے بغیر سپین میں داخل ہو سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ برطانیہ میں کامیاب ویکسی نیشن منصوبے کے بعد کیا گیا ہے۔
پیدرو سانچز نے اعلان کیا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے دنیا بھر کے سیاح 7 جون سے سپین آسکتے ہیں۔
سپین کا برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان
