• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خیبر پختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات کل سے کھولنے کا فیصلہ

May 23, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے کے بعد سیاحت کے فروغ کے لئے صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع گلیات اور دیر کے علاقوں میں باہر سے آنے والوں کی انٹری کھول دی گئی ہے جس کے بعد دوسرے صوبوں اور اضلاع کے لوگ بھی اب سوات ،کمران اور مالم جبہ جاسکیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے میں یکم جون سے 40اور50سال سے زائد کی عمر کے افراد کے لئے ہوٹل کے کمرے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کئے گئے ہیں۔