• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

May 23, 2021

غزہ (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک جواد مہدی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، اسرائیل اس حملے کا جواز بھی نہیں دے سکا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حکومت نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کرکے غزہ میں قائم میڈیا بلڈنگ تباہ کردی تھی۔ اس عمارت میں الجزیرہ سمیت کئی عالمی اداروں کے دفاتر قائم تھے۔