غزہ(نمائندہ خصوصی) اسرائیل کے فضائی حملوں اور بمباری سے تباہ حال علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیم غزہ پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی حملوں سے کھنڈر بننے والے غزہ کے علاقوں کی بحالی کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی عہدے دار لین ہیسٹنگز نے غزہ میں وحدہ سٹریٹ اور دیگر علاقوں کادورہ کیا، انھوں نے بے گھر ہونے والوں سے بات کی۔انہوں نے متاثرین کی ہر ممکن مدد اور ان کی جلد بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔
غزہ میں اس وقت ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے 15 فیکٹریاں، 180 عمارتیں، 16 ہزار سے زیادہ گھر ملبے کا ڈھیربن چکے ہیں جبکہ 75 ہزار افراد بے گھر ہیں۔ہزاورں
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک، ادویات کی ضرورت ہے اور بچوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے جلد از جلد اقدام کرنے ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ اینتھنی بلنکن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو غزہ میں بحالی کے کام میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، چین نے بھی بے گھر فلسطینیوں کے لیے دوبارہ تعمیرات کی پیش کش کی ہے۔