ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 584نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔
آسٹریا بھرمیں کوروناصورتحال کنٹرول میں ہے اور کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے جس سے آسٹرین حکومت اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور آسٹریا میں زندگی معمول کی طرف گامزن ہے۔
ابھی تک آسٹریا میں چھ لاکھ 40ہزار876کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 10ہزار 541افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ چھ لاکھ 21ہزار 998افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں 679 افراد زیر علاج ہیں ان میں سے 242 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔