عمران خان خیبر پختونخواں:.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحیدرخان نے تھانہ سٹی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 17مشتبہ گان جبکہ مسماتہ (ت)کو اغوا کرنے والے ملزم عدنان ولد صنم گل سکنہ گیدڑکلے کو گرفتار کرکے مغویہ بازیاب کرلی ہے۔دوران کاروائی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عطمت علی ولد محمد حسن سکنہ شاخ نمبر 6کوگرفتار کرکےجس کے قبضہ سے مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے 1925گرام چرس، 362گرام ائس 4پستول اور 65عدد کارتوس برآمد کیے۔ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سٹی منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔