• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی طیارے میں ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی

May 31, 2021

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے دارالحکومت میں انڈین ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ طیارے میں دلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا عملہ محفوظ ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے پہیوں میں آگ لگی تھی۔ لینڈنگ کے بعد فوری طور پر عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ ایئر پورٹ انتظامیہ نے آگ پر قابو پالیا۔