• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلیک فنگس کا خوف ، بھارتی شہری نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی

May 31, 2021

چندی گڑھ (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست ہریانہ میں میڈیکل سٹور کے مالک نے کورونا اور بلیک فنگس کے خوف سے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونی پت سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ اوم سنگھ نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اوم سنگھ کی جیب سے خود کشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا کہ وہ کورونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ ہے اسی لیے اپنی جان لے رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس نامی بیماری بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بلیک فنگس کے مریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے ان کی آنکھیں نکالی جا رہی ہیں