ترک صدر طیب اردگان نے
استنبول کے تاریخی تقسیم اسکوائر میں آج نئی مسجد کا افتتاح کردیا اس مسجد کی تعمیر کا خواب صدر طیب اردوان نے 26 سال پہلے دیکھا تھا جب وہ استنبول کے میئر تھے مسجد کی تعمیر کا آغاز فروری 2017 میں ہوا تھا اس میں 4 ہزار لوگوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے مسجد کا گنبد تیس فٹ بلند بنایا گیا ہے جس کی چوٹی پر ترک جمہوریہ کا وہ یادگار نشان موجود ہے جس کی بنیاد مصطفی کمال اتاترک نے رکھی تھی اس میں کانفرنس ہال سمیت ڈیجیٹل اسلامی کتب خانے کو بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اس مسجد میں ایک تقافتی مرکز بھی بنایا گیا ہے جہاں نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔۔۔۔
ترکی کے صدر طیب اردگان نے اسی عظیم الشان مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی (رپورٹ۔ سجاد حسین)