• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

May 31, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر میں 200 روپے اور کمرشل میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔عرفان کھوکھر نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ان کا کہنا تھاکہ کل لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور ہم ہڑتال پر بھی جا سکتے ہیں۔