• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری

Jun 1, 2021

انقرہ (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ترک ائیر لائن کی جانب سے سفری ہدایات جاری کر دی گئیں، ترکی میں داخلے سے متعلق سفری ہدایات پر عملدرآمد آج سے ہوگا۔
ترک ائیرلائن کی جانب سے پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش سمیت 8 ممالک سے آنے والے افراد کے لئے 72 گھنٹے تک کا پی سی آر ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترکی آنے والے مسافروں کو 14 یوم کا قرنطینہ کرنا لازم ہوگا ۔

ترک ائیر کے مطابق قرنطینہ کے 14 روز بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا ، ٹیسٹ کے منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ مثبت آنے کی صورت میں مزید آئیسولیشن کرنا ہوگی ۔