کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ایک دھماکے میں بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تاہم کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔