• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان صوبہ باغلان میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ،6 اہلکار ہلاک

Jun 10, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے صوبہ باغلان میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے سے ملٹری بیس کا کاچھ حصہ تباہ بھی ہوا ، ملٹری بیس میں فوجیوں کو تربیت دی جاتی تھی ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔