• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدر کی آمد پر برسلز کی ٹریفک جام رہے گی

Jun 13, 2021

برسلز (نمائندہ خصوصی)نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن 13سے 15جون تک بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کریں گے ۔نیٹو ہیڈ کوارٹر میں 14جون کو سربراہی اجلاس منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لیے شہر میں امریکی صدر سمیت دیگر ریاستوں کے سربراہان کے پہنچنے پر برسلز کی ٹریفک ممکنہ طور پر جام رہے گی ۔
اس موقع پر سربراہان مملکت کی حفاظت کے لیے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے جن کے پاس تین سو موٹر سائیکلیں ہو نگی ۔ان کے علاوہ سٹیٹ سیکیورٹی اور ملٹری انٹیلی جنس تمام قافلوں کے لیے حفاظتی دستے فراہم کریں گی۔اس دوران شہر کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے ،فیڈرل پولیس کے سپیشل یونٹ جن میں سنائپرز بھی شامل ہونگے حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے ۔