لندن (عارف چودھری) پاکستانی ڈاکٹر کا اعزاز ڈاکٹر عبدالحفیظ بانی اور چیف ایگزیگٹیو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجن آف بر طانیہ کو این ایچ ایس اور خاص طور پر کوو ڈ 19 کے دوران انکی خدمات پر ملکہ بر طانیہ نے MBE ( آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ) کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئ – یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ اس سے پہلے بھی اپنے کام کی وجہ سے کئ ایوارڈ لے چکے ہیں اور یو کے میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم APPS کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں -انکو MBE کا ایوارڈ ملنے پر بر طانیہ کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت چودھری محمد نواز -سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ کے صدر چودھری عارف پندھیر- مئیر راچڈیل عاصم رشید-اولڈھم کے سابق مئیر عتیق الرحمن- او پی ایف گورنرز باڈی کے سابق چئرمین بیرسٹر امجد ملک -بزنس مین چودھری خالد-ممبر پارلیمنٹ افظل خان -سابق امیدوار ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری محمد اسلم -کاروباری شخصیات چودھری سجاد حسین -اقبال صدیقی -راجہ مقصود حسین کاکڑوی-راجہ شبیر کاکڑوی -نوجوان بزنس مین نبیل جاوید -نے ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایم بی ای کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی